برفانی تیندوے جن کوانگریزی میں “سنو لیپرڈ” کہا جاتا ہے کی پاکستان میں نایاب نسل پائی جاتی ہے جو کہ ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے برفانی تیندوؤں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نایاب نسل کے برفانی تیندوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے وزیر اعظم صاحب کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں ناپید ہونے کے خدشے سے دوچار اور نایاب جانوروں کی حفاظت کے حوالے سےبہت کڑی پولیسیز بنائی گئی ہیں اور ان کے غیر قانونی شکار پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے قدرتی مسکن میں آسانی سے رہ سکیں اور ان کی تعداد بڑھ سکے۔
اکتوبر میں ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق برفانی تیندوؤں کا پاکستان میں مسکن80,000 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے جو کہ گلوبل سنو لیپرڈ رینج کے لحاظ سے 4.5% بنتا ہے اور پاکستان میں برفانی تیندوؤں کی تعداد دو سو سے چار سو بیس تک بتائی گئی ہے۔
برفانی تیندوؤں کی یہ ویڈیو ایک لوکل وائلڈ لائف فوٹوگرافر امتیاز علی نے بنائی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نایاب جانوروں کی زندگی اور صحت کے لئے ان کا قدرتی مسکن کتنا ضروری ہے۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…