پاکستان (نیوز اویل)، برمودا ٹرائینگل یا برمودہ تکون بحراوقیانوس میں موجود ایک مقام کو کہا جاتا ہے جس سے منسلک چند داستانوں کی وجہ سے اسے شیطانی تکون بھی کہا جاتا ہے۔ ان داستانوں میں انسانوں کا غائب ہو جانا اور بحری اور فضائی جہازوں کا کھو جانا جیسے مافوق الفطرت واقعات شامل ہیں۔
یہ بہت حیران کن امر ہے کہ برمودا ٹرائی اینگل دنیا کے جس خطے میں واقع ہے وہ بحری جہازوں کے سب سے زیادہ ٹریفک والے علاقوں میں سے ایک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہاں جنوں اور بھوتوں سے متعلق واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہاں خلائی مخلوق کو بھی دیکھا ہے اسلامی دنیا میں اس مقام سے متعلق مضامین لکھے گئے جن میں یہ دعوی کیا گیا کہ برموداٹراینگل ہی وہ مقام ہے جہاں دجال موجود ہے اور وہ سامنے آنے سے پہلے اپنی طاقت بڑھا رہا ہے۔
کچھ لوگوں نے یہ تھیوری بھی پیش کی کہ امام مہدی علیہ السلام برمودا ٹرائی اینگل میں موجود ہیں اور وقت آنے پر دنیا میں ظاہر ہو جائیں گے۔
ایک اور نظریہ کہتا ہے کہ کہ برموداٹرائینگل کی تہ میں جہنم واقع ہے۔ یہ حقائق نظر انداز کیے جانے کے قابل نہیں ہیں کہ برمودا ٹرائی اینگل جہاز رانی کے لیے دنیا کے دس خطرناک ترین مقامات میں شامل نہیں ہے اور نہ ہی احادیث سے دجال کا اس قسم کے کسی جزیرے پر ہونے کا کوئی حوالہ ملتا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…