اہم خبریں

بریکنگ نیوز، انڈیا کی بہت بڑی شخصیت کا انتقال ہو گیا

انڈیا میں ماضی کی ایک نامور صحافی جو بالی وڈ اور ہالی وڈ کی نامور شخصیات کے ساتھ اٹھتی بیٹھتیتھیں ان کا لندن کے ایک کیئر ہوم میں کووڈ 19 سے انتقال ہو گیا ہے۔گلشن ایونگ کی عمر 92 برس تھی اور ان کا لندن کے علاقے رچمنڈ کے ایک کیئر ہوم میں انتقال ہوا ہے۔

بی بی سی سے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی بیٹی انجلی ایونگ نے کہا ’جب انھوں نے آخری سانس لی تو میں ان کے پاس تھی۔عمر رسیدہ ہونے کے باوجود ان کو پہلے سے کوئی اور بیماری لاحق نہیں تھی۔‘گلشن ایونگ نے 1966 سے 1989 تک انڈیا کے دو مشہور میگیزین ’ایوز ویکلی‘ اور فلم رسالہ ’سٹار اینڈ سٹائل‘ کی مدیر کے طور پر کام کیا اور وہ اپنے آپ میں ایک معروف شخصیت یا سیلیبریٹی تھیں۔

نوبل انعام یافتہ ادیب وی ایس نائپول نے اپنی کتاب ’انڈیا: اے ملین میوٹنیز نوو‘میں گلشن ایونگ کو ’انڈیا کی مقبول ترین مدیر‘ بتایا ہے۔گلشن ایونگ کے ناممیہ ریکارڈ درج ہے کہ وہ انڈیا کی واحد ایسی صحافی ہیں جنھیں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے سب سے طویل دورانیے کا انٹرویو دیا تھا۔

’ایوز ویکلی‘ نامی میگزین کی مدیر ہوتے ہوئے انھوں نے بہت سے نوجوان صحافیوں کو تربیت دی اور جیسے جیسے 1970 کی دہائی میں انڈیا میں ’فیمنسٹ موومنٹ‘ حقوق نسواں سے متعلق مہم پروان چڑھیانھوں نے بدلتے وقت کے حساب سے میگزین کو چلانے کی ذمہ داری سنبھالے رکھی.سٹار اینڈ سٹائل فلمی میگزین کی مدیر کے طور پر ان کی بالی وڈ اور ہالی وڈ کی عظیم شخصیات اور نامور سٹارز سے دوستی تھی۔

ان کے بارے میں لکھتی تھیں اور ان کے ساتھ پارٹیاں کرتی تھیں۔گذشتہ ایک ہفتے میں نیوز ویب سائٹس نے ان کا ہالی وڈ کے نامور اداکار گریگری پیک، کیری گرانٹ اور روجر مور کے انٹرویو کرتے ہوئے تصاویر شائع کی ہیں۔ بعض تصاویر میں وہ ایلفرڈ ہچکوک کے ساتھ کھانے کھاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیںتو ایک تصویر میں شہزادہ چارلس سے بات کرتے ہوئے۔

ایک ان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں ان کی دوستیاں بہت گہری تھیں۔ وہ راجیش کھنہ کے فلم سیٹ پر جاتی تھیں۔ دلیپ کمار، شمی کپور، دیو آنند، سنیل دت، اور نرگس کے ساتھ دعوتوں میں شامل ہوتی تھیں اور انھوں نے بالی وڈ کے سب سے ’عظیم شومین‘ راج کپور کے ساتھ ڈانس بھی کیا ہے۔1928 میں ممبئی (اس وقت بامبے) میں ان کا جنم ایک پارسی خاندان میں ہوا تھا۔

وہ آزاد بھارت کی ان چند خواتین میں شامل تھیں جنھوں نے صحافت کا رخ کیا تھا۔دو بڑے میگزین کی ایڈیٹر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل انھوں نے متعدد اخبارت میں بطور صحافی کام کیا۔1990 میں وہ اپنے شوہر گائے ایونگ کے ہمراہ لندن منتقل ہو گئی تھیں۔

گائے ایونگ ایک برطانوی صحافی تھے۔ ان دونوں کے دو بچے ہیں، بیٹی انجلی ایونگ اور بیٹا رائے ایونگ۔ان کی وفات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب برطانیہ کی حکومت کے جانب سے کیئر ہومز میں کووڈ 19 کے معاملات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تنقید ہو رہی ہے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago