اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا یوسف رضا گیلانی کے استعفیٰ دینے پر ردعمل سامنے آ گیا! کون سا سیاسی سرکس چلایا جا رہا ہے؟

پاکستان (نیوز اویل)، شہباز گل جو کہ عمران خان کے معاون خصوصی ہیں انہوں نے حال ہی میں یہ بیان دیا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ماننے سے انکار کر دیا ہے اور اسے ریجیکٹ کر دیا ہے ۔

شہباز گل نے یہ بات سوشل میڈیا پر شیئر کی اور انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اس حوالے سے شہباز گل کاکہنا تھا کہ یہ کیا سیاسی سرکس ہے اور آپ کے کہنے پر ہی تو وہ ووٹنگ میں شریک نہیں ہوئے تھے اور بل بھی آپ کی وجہ سے پاس ہوا ہے تو اب استعفیٰ ریجیکٹ تو کرنا ہی کرنا ہے آپ نے ۔

مزید بات کرتے ہوئے شہباز گل نے بلاول بھٹو زرداری کو کہا بل پاس کروانے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ اب آپ کا استعفیٰ دینا بنتا ہے اور یہ استعفے لینے آئے تھے اب اپنے اپنے استعفے بھی دیں گے اور لوٹ مار کا حساب بھی جو انہوں نے کی ہے ۔

دوسری طرف بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والے لوگ اپنا احتساب خود کرتے ہیں اور سید یوسف رضا گیلانی نے اپنی بہت سی خدمات جمہوریت کے لیے پیش کی ہیں۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

12 hours ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago