پاکستان (نیوز اویل)، بندروں کی پوجا کرنے والوں کو بندروں نے عمر بھر کا روگ دے دیا۔
بھارت میں بندروں کی پوجا کی جاتی ہے اور ا سکو اپنے بھگوان ہنو مان کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔
بندروں کو مارنا یا کچھ کہنا یہاں پر سزا کے لائق مانا جاتا ہے ۔ ایک ڈاکیومنٹری میں بتایا گیا کہ بندروں نے گھر میں داخل ہو کر ادھم مچا دیا۔ آئے روز کوئی نہ کوئی واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن جو واقعہ اب پیش آیا وہ قابل مذمت ہے۔
اتر پردیش بھارت کی راجدھانی میں بریلی کے دیہی علاقے میں ایک جوڑے کے نومولود بچے کو بندروں نے تین منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا۔ جوڑے کا کہنا ہے
کہ وہ چھت پر چہل قدمی کر رہے تھے کہ بندروں کا ایک گروہ اچانک وہاں آ دھمکا۔ اتنی زیادہ تعداد میں بندر دیکھنے کے بعد جوڑے نے ان کو بھگانے کی کوشش کی ۔
بندر وہاں کی موجود رہے اور 25 سالہ نردیش نے بتایا کہ اس وقت اس کو نومولود بچہ اس کے ہاتھوں میں موجود تھا۔ جب بندروہاں سے نہیں ہٹے تو ان کو خ طرہ لاحق ہوا اس لئے وہ سیٹرھیوں کی جانب بھاگے اس
اثناء میں بچہ والد کے ہاتھوں سے چھوٹ کر نیچے گرا اس سے پہلے کہ وہ بچہ گود میں اُٹھاتا ایک بندر نے بچہ پکڑ کر چھت سے نیچے پھینک دیا۔ جوکہ موقع پر ہی زندگی ہار گیا۔
بریلی کے چیف کنزرویٹر آفاریسٹ للت ورما نے واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کے لئے محکمہ جنگلات کی جانب سے ایک ٹیم کو روانہ کر دیا گیا ہے۔