بین الاقوامی

بندر سے معاشقے کے الزام میں خاتون کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بندر سے معاشقے کے الزام میں خاتون کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے شہر اینٹ ورپ کےچڑیا گھر میں ایڈی ٹمرمانز نامی ایک خاتون کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ خاتون پر بندر سے عشق لڑانے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق چمپانزی قسم کے اس بندر کا نام ’’چیتا‘‘ ہے جسے 30 سال پہلے اینٹ ورپ چڑیا گھر میں لایا گیا تھا۔ تب یہ بہت چھوٹا تھا اور ایک پالتو جانور کے طور پر انسانوں کے ساتھ رہ رہا ہے۔ چڑیا گھر میں اسے دوسرے چمپانزیوں کے ساتھ رکھا گیا لیکن اپنی ہی نسل کے دوسرے جانوروں سے گھلنے ملنے میں اسے شدید مشکلات کا سامنا ہوا، اور وہ بہت دن بعد ہی دوسرے چمپانزیوں سے دوستی کرنے کے قابل ہوا۔

اگرچہ اس دوران ’’چیتا‘‘ کی دلچسپی چڑیا گھر آنے والے انسانوں میں بھی برقرار رہی لیکن وہ کسی انسان کی محبت میں گرفتار نہیں ہوا، یہاں تک کہ آج سے چار سال قبل، اینٹ ورپ چڑیا گھر میں 34 سالہ خاتون ٹمرمانز کا آنا جانا شروع ہوا۔انتظامیہ کی جانب سے خاتون پر عشق لڑانے کے الزام میں پابندی عائد کی گئی ہے۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago