بین الاقوامی

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، پورا ملک مفلوج کردیا۔

احتجاج کرنے والے کسان ہندوستان بھر میں 32 مقامات پر جمع ہیں۔

احتجاج کرنے والے ہندوستانی کسانوں نے جاری ملک گیر ہڑتال یا بھارت بند کے درمیان دہلی ، پنجاب اور ہریانہ میں 32 مقامات پر دھرنا دینا شروع کردیا ہے اور وہ سڑکیں ، ریل راستوں اور شاہراہوں کو روک رہے ہیں۔
اس ناکہ بندی نے ریل نقل و حرکت کو متاثر کیا ہے ۔ ٹرینوں کے رکنے کے ساتھ، بھارتی مقامی میڈیا نے رپوٹ کیا ، اب تک شاتبدی کی چار ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

کسانوں کی یونینوں کے اتحاد ، مشترکہ کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے حال ہی میں منظور کردہ تینوں فارم قوانین کے خلاف احتجاج میں ملک گیر ہڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔ یونین نے بتایا کہ صبح 6 بجے شروع ہونے والی ہڑتال شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ احتجاج 26 مارچ کو چار ماہ کے موقع پر منایا جارہا ہے جب سے نومبر میں کسانوں کی تحریک شروع ہوئی تھی۔ کسان رہنما بوٹا سنگھ برجگل نے کہا ، “پُرامن احتجاج صبح سے شام تک جاری رہے گا۔”
آج کے بھارت احتجاج کے پیش نظر ، کسانوں نے دہلی-غازی پور بارڈر بند کردیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس راستے سے گریز کریں۔ امبالا میں مظاہرین نے شاہ پور کے قریب جی ٹی روڈ اور ریلوے ٹریک کو روک دیا ہے۔

ہڑتال کے دوران ، تمام کاروباری ادارے بند رہیں گے اور کسی سڑک اور ریل ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کسانوں کے ذریعہ اعلان کردہ یہ دوسری ملک گیر ہڑتال ہے۔ پہلا بھارت احتجاج 8 دسمبر کو ہوا ، اس دوران دہلی ، ہریانہ ، پنجاب ، مہاراشٹر ، کرناٹک ، تمل ناڈو اور آسام میں ادارے بند ہوگئے۔

Aisha Siddiqua

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

1 week ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

1 week ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago