ابو ظہبی ( این این آئی)پاکستان کو آئندہ دو سال کے لیے ابو ظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی مل گئی۔ابوظہبی ڈائیلاگ ایشین ممالک میں تعاون کے لیے 2008 میں قائم کیا گیا تھا،ابوظہبی ڈائیلاگ کے ممبرز میں بھارت سمیت 18 ممالک شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارت کی بھرپور لابنگ کے باوجود ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کو ملی، پاکستان دو سال سے سربراہی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔
ذرائع کے مطابق ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی کے لیے مرکزی کردار اوورسیز پاکستانیوں نے ادا کیا۔تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوظہبی ڈائیلاگ کی سربراہی پاکستان کے لیے بڑا اعزاز ہے، 2008 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کو سربراہی سونپی گئی ہے۔زلفی بخاری نے لکھا کہ ذمہ داری دینے پر ابوظہبی ڈائیلاگ اور ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سربراہی وزیراعظم کی اوورسیز کے لیے کوششوں کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک مل کر محنت کشوں کے حقوق کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں گے، اوورسیز محنت کشوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا، پلیٹ فارم سے محنت کشوں کی تکنیکی تربیت بھی کریں گے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…