اہم خبریں

بیٹے نے اپنا جگر عطیہ کرکے باپ کی زندگی بچالی

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں بیٹے نے اپنا جگر عطیہ کرکے باپ کی زندگی بچالی،بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص کا جگر اچانک ہی خراب ہوگیا تھا
اور یہ خبر اس شخص سمیت ان کے اہل خانہ کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں تھی کیوں کہ انہوں نے کبھی سگریٹ یا شراب نوشی کو چھوا بھی نہیں تھا تاہم اس کے باجود ان کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے بعد ان کے بیٹے نے باپ کو اپنے جگر کا بیشتر حصہ دینے کا فیصلہ کیا۔نوجوان نے مزید بتایا کہ اس دوران اسے اور بعد ازاں والد کو کورونا ہوگیا، وہ اس دوران خود کو بے بس محسوس کرتا رہا لیکن دونوں باپ بیٹے نے کورونا کو شکست دیدی۔نوجوان کے مطابق سرجری کے لیے 20 لاکھ کی ضرورت تھی جس کیلیے والدہ روتی تھیں کہ بیٹے کے مستقبل کے لیے جمع رقم علاج پر خرچ ہورہی ہے مگر والد نے بہت ہمت دی اور سرجری سے دور روز قبل اس نے گریجویشن مکمل کیا۔نوجوان کا کہنا تھا کہ دونوں کی سرجری کامیاب رہی جس کے بعد والد اپنے آپ کو دنیا کا خوش قسمت باپ قرار دیتے ہیں۔

Ali Goher

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago