پاکستان (نیوز اویل)، اللہ تعالی کا ذکر نہ صرف انسان کے لئے سکون کا ذریعہ ہے بلکہ انسان کی ہر طرح کی پریشانیاں دور کرنے کا حل بھی اس میں پوشیدہ ہے۔ جب انسان اپنے خالق و مالک کی حمد و ثناء کرتا ہے
اور اس کی بڑائی بیان کرتا ہے تو اللہ اس سے راضی ہو جاتا ہے اور خوش ہو کر اس کی پریشانیاں دور کر دیتا ہے۔ ذکر الہی اس بات کی دلیل ہے کہ انسان خود کو اپنے پروردگار کے سامنے ادنیٰ خیال کرتا ہے اور اس کے سامنے ہی ہاتھ پھیلاتا ہے۔
اللہ کو عاجزی پسند ہے۔ اللہ کا ذکر کرتے ہوئے انسان اس بات کا ثبوت دیتا ہے کہ وہ کسی بھی حال میں اللہ کو بھولا نہیں ہے بلکہ وہ اللہ کو ہر حال میں یاد رکھے ہوئے ہے اور اس کی حمد کرتا رہتا ہے۔
حضرت موسی کو بھی اللہ تعالی نے جو کلمہ بتایا وہ لا الہ الا اللہ تھا یعنی اس بات کا اقرار کہ اللہ کے سوا کوئی بھی معبود نہیں۔ کوئی بھی ایسی ہستی نہیں جو کہ اللہ کے سوا اس کائنات کے نظام کو چلا سکے۔ ہر چیز اللہ کے ہاتھ میں ہے وہی خالق و مالک ہے اور وہ یکتا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ توحید کا اقرار ایمان کی پہلی بنیادی سیڑھی ہے۔
دور حاضر میں انسان بے سکون اسی لیے ہے کہ وہ اللہ کو یاد کرنا بھول گیا ہے۔ وہ یہ بھول گیا ہے کہ یہ دنیا محض کھیل تماشہ ہے اور انسان کا امتحان ہے۔ اس کی چکاچوند کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے ایمان کو قائم رکھنا ہی اصل کامیابی ہے۔
جب انسان ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اس کا ایمان کمزور ہو جاتا ہے اور وہ بے سکونی اور پریشانیوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ لہذا پرسکون زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ ذکر الہی کو اپنا شعار بنا لیا جائے۔ ذکر الہی وہ وظیفہ ہے جس سے انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی حاصل کرسکتا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…