بے رحم سیلاب سب کچھ بہا لے گیا پر لوگوں کی ہمت نہ توڑ سکا ۔۔ دیکھیں اپنے ہاتھوں سے سیلاب متاثرین کے لیے پل بنانے والا یہ ہیرو کون ہے؟

پاکستان (نیوز اویل)، بے رحم سیلاب سب کچھ بہا لے گیا پر لوگوں کی ہمت نہ توڑ سکا ۔۔ دیکھیں اپنے ہاتھوں سے سیلاب متاثرین کے لیے پل بنانے والا یہ ہیرو کون ہے؟

 

 

۔
سیلاب ایک ایسی ناگہانی آفت ہے جس کے آگے بند باندھنا نہایت مشکل ہو جاتا ہے۔ دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو جائے تو وہ پانی باہر کو آنے لگتا ہے اور زمینی علاقوں میں آکر آبادیاں اور فصلیں تباہ کرنے کا باعث بنتا ہے۔

 

 

 

حال میں پاکستان مون سون کی بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے سے تاریخ کے نہایت بھیانک دور سے گزر رہا ہے جہاں ملک کا ایک تہائی حصہ سیلابی ریلے کی وجہ سے زیر آب آ گیا ہے۔ لوگ گھروں سے بے

 

 

 

گھر ہو گئے ہیں۔ ان کے پاس کھانے کا سامان نہیں۔ دور دراز کے علاقوں میں جا کر لوگوں کی مدد کرنا نہایت مشکل ہو گیا ہے۔ لوگ مجبور، بے بس اور بے سہارا ہیں۔
ایسے میں شہری سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پیش

 

 

 

 

پیش ہیں اور جس قدر ہو سکے ان کی امداد کر رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک شخص سوات سے تعلق رکھتا ہے جس نے کئی لوگوں کی جان بچائی۔ سیلابی ریلا اس علاقے میں پل کو بہالے گیا تھا۔ اس شخص نے بغیر کسی سے مدد لیے وہ پل تعمیر کیا۔

 

 

 

کسی اکیلے انسان کے لئے پل تعمیر کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ سوات کے رہائشی اس شخص کی ہمت اور خدا ترسی کی داد دینی چاہیے کہ جس نے پل تعمیر کیا جس کی وجہ سے کئی لوگوں کی جان بچ گئیں۔

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *