پاکستان (نیوز اویل)، اسلام آباد، سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کل اتوا ر کو بلاول بھٹو کی لاہور آمد پرپیپلز پارٹی کو ایک بڑی کامیابی اور پی ٹی آئی کو ایک بڑی پریشانی میں مبتلا کر نے والے ہیں ۔ صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کی کہ “کل (اتوار) بلاول بھٹو کی لاہور آمد پرپیپلز پارٹی کو ایک بڑی کامیابی اور پی ٹی آئی کو ایک بڑادھچکاملنےوالا ہے۔پیپلز پارٹی کو اپنا ایک بڑا سرمایہ واپس ملنےوالا ہےجبکہ پی ٹی آئی اس باعزت اور باوقار شخصیت کے چہرے کو مزیداپنے مقاصد کے لئےاستعمال کرنے سے ہمیشہ کے لئے محروم ہوجائے گی۔”
یاد رہے کہ سلیم صافی نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عثمان بزدار کو تبدیل کرنے والے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو یہ کہہ رہی ہے کہ اپوزیشن ارکان پورے نہیں ہیں ہیں تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے ایک ہفتہ پہلے سے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے لیے اراکین کو پورا کرلیا ہے اور ان کی تعداد نہیں تبدیل ہوئی ۔
اس کے علاوہ ان کا اپنے کانوں میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان لوگوں کے گھروں پر حاضریاں دینا شروع کردیں جنہیں پہلے دھمکیاں دیا کرتے تھے انہیں آفرز دے رہے ہیں عثمان بزدار کی تبدیلی پر بھی رضامند ہو گئے اور بار بار غیرضروری ملاقاتیں بھی شروع کردیں اور اجلاس بھی بلانے لگے۔ جس سے اپوزیشن میں بھی کچھ حد تک خدشات پیدا ہو رہے ہیں کہیں چودھری برادران یا دوسرے لوگ جن سے وزیراعظم عمران خان ملاقات کر رہی ہیں وہ ان کا ساتھ نہ دے لیکن فی الحال ایسی کوئی خبر سامنے نہیں آئی اور نہ ہی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اراکین میں کمی آئی ہے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ انہوں نے نمبر پورے کر لیے ہیں اور ان سے دستخط کروا لیے ہیں۔