پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان نے عوام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو کہا جاتا ہے کہ بڑی نالائق حکومت ہے لیکن بل گیٹس نے بھی مجھ سے پوچھا کہ آپ نے کرونا کو کس طرح کنٹرول کیا اور کیا اقدامات کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عوام سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روس جانے کا مقصد گندم اور گیس کی درآمد کے معاہدے کرنا تھا جو کہ کامیابی سے طے کر لیے گئے ہیں ۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم روس، یوکرین تنازع کے بعد معیشت اور عالمی چیلنجز پر قوم کو اعتماد میں لیں گے اور اپنی رائے کا اظہار کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کہا ہے کہ اگر آپ آزاد خارجہ پالیسی چاہتے ہیں تو کبھی اس پارٹی کو ووٹ نہ دیں جس کے سربراہ کی دولت بیرون ملک پڑی ہو ۔ وہ کبھی بھی آپ کے ملک کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلا سکیں گے ۔ اور ان کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کو لانے کا مقصد یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر جس طرح کا گند آرہا ہے کہ اسے کنٹرول کیا جائے ۔