اہم خبریں

تحریک انصاف کے تقریباً 25 ارکانِ اسمبلی کے پارٹی کو چھوڑنے کے حوالے سے حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف، جہانگیر ترین سمیت اہم نام سامنے آ گئے!

پاکستان (نیوز اویل)، حامد میر ایک مشہور اور سینئر صحافی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں حیران کن انکشافات کیے ہیں جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں ۔

ان کا پروگرام کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے پچیس ارکان اسمبلی پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں ان میں سے زیادہ تر اراکین پارلیمنٹ مسلم لیگ نون میں شرکت اختیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً بیس کے قریب لوگ مسلم لیگ نون میں شرکت اختیار کرنے والے ہیں اور ن لیگ کی ٹیکٹ لینا چاہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ جو لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں ان میں سے زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے کچھ کا تعلق مغربی پنجاب اور تقریباً 5 کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے ۔

جو لوگ ن لیگ میں شمولیت اختیار کر کے ٹکٹ لینا چاہتے ہیں ان میں سے جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے وہ لوگ ایڈجسٹ ہو سکتے ہیں لیکن جن کا تعلق سینٹرل پنجاب سے ہے وہ لوگ ایڈجسٹ کرنا بہت مشکل ہو رہا ہے اور 4 اراکین پارلیمنٹ جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے کافی ممبرز کی پہلے بھی پارٹی کو چھوڑنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں اور صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا وقت بہت کم رہ گیا ہے ان کی حکومت زیادہ دیر نہیں رکے گی۔

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago