پاکستان (نیوز اویل)، سابق صدر شاہد خاقان عباسی نے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں شرکت کی جس میں ان سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سوالات کیے گئے تو شاید خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لے کے کے لئے صرف حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے ۔
جب شاہد خاقان عباسی سے پوچھا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نمبر پورے ہو گئے ہیں تو اس بات کا کیا مطلب ہے تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نمبر پورے نہیں ہوئے بلکہ ضرورت سے زیادہ ہوگئے ہیں 80 سے زائد اراکین کی دستخط کروا چکے ہیں اور تحریک کسی بھی وقت پیش کی جاسکتی ہے لیکن صرف حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا فون سے تحریک کو پیش کردیا جائے گا یاد رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پورے ہوگئے ہیں اور اب حکومت جانے والی ہے ان کا کہنا تھا کہ ابھی فی الحال ہمارا سارا فوکس حکومت ختم کرنے پر ہے پھر حال یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ آگے کون سی حکومت ہوگی ابھی ہمیں صرف خزاں کا انتظار ہے بہار آئے یا نہ آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے اور تحریک عدم اعتماد پیش کر دیا جائے گا جس کے بعد حکومت کو استعفی دینا پڑے گا ۔