اہم خبریں

تخم ملنگا کا استعمال اور اس کے حیران کن فوائد۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، تخم ملنگا اکثر مشروبات میں گرمیوں کے موسم میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے جسم کی گرمائش ختم ہوتی ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

 

 

 

تخم ملنگا دراصل تلسی کے پودے کی قسم ہے جس کو استعمال کرنے سے معدے کی تیزابیت ختم ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں اکثر اس کو استعمال کیا جاتا ہے تاکہ معدے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

 

 

یہ ہاضمے کے لیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں اومیگا تھری پایا جاتا ہے۔ اومیگا تھری آنتوں کی صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے، اس سے نیند بہتر آتی ہے اور معدے کی تیزابیت سے نجات ملتی ہے۔

 

 

 

جسم سے فالتو چربی ختم کرنے اور موٹاپے کو دور کرنے کے لیے تخم ملنگا کا استعمال بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ دس دن اگر یہ نسخہ اپنایا جائے تو وزن کم ہوجاتا ہے۔ رات کے وقت ایک چمچ تخم ملنگا پانی میں بھگو دیں، صبح اس میں ایک چمچ اسپغول کا چھلکا اور شہد ڈال کر پی لیں۔

 

 

 

تخم ملنگا استعمال کرنے سے جلد خشک نہیں ہوتی۔ اس میں ایسے آئیل موجود ہوتے ہیں جو ایڑیوں کہنیوں اور ہاتھوں کی جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔
تخم ملنگا سے حاصل ہونے والا تیل نہ صرف سردیوں بلکہ

 

 

 

کسی بھی موسم میں جلد کی خشکی کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ جسم کے جس حصے پر خشکی محسوس ہو وہاں یہ تیل لگا لیا جائے تو خشکی ختم ہوجاتی ہے اور جلد تروتازہ رہتی ہے۔ یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے۔

 

 

 

اس کے استعمال سے ہر قسم کی سوزش اور خارش میں بھی افاقہ ہوتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کا کوئی سائیڈ افیکٹ نہیں ہے۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago