پاکستان (نیوز اویل)، تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے 17 سے زیادہ ارکان نے واپس پی ٹی آئی میں جانے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم مراد راس نے ترین گروپ کے ساتھ ملاقات کی تھی اور ان کے گروپ کے کافی ارکان نے پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اور مراد راس نے ارکان کو یہ بھی آفر کی کہ وزیراعظم عمران خان ان سے باقاعدہ ملاقات بھی کر سکتے ہیں ۔ اور تفصیلات کے مطابق آج بھی حکومتی ارکان ترین گروپ کے کچھ ممبران سے رابطے کریں گے ۔