پاکستان (نیوز اویل)، سندھ کے تقریبا چار ہزار سرکاری اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے ان سکولوں کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اسکولوں کو بند کرنے کی وجہ ان کی خستہ حالت ہے جس کی طرف پہلے کبھی گورنمنٹ نے دھیان نہیں دیا اور نہ ہی کبھی ان کی مرمت کرائی گئی ۔
اس کے علاوہ سندھ اور دوسرے علاقوں میں تقریبا پندرہ سو سکولوں کے نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان سکولوں میں نہ تو بچے آتے ہیں اور نہ ہی کبھی پڑھائی ہوئی ہے صرف اساتذا گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں ۔
یاد رہے یہ سکول صرف کاغذوں میں ہی موجود ہیں اور اس انکشاف کے بعد محکمہ تعلیم نے ان سکولوں کو بھی لسٹ سے نکال دیا ہے اور نوٹس جاری کیا ہے کہ جو اساتذہ گھر بیٹھے سالوں سے تنخواہیں لے رہے تھے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ان سکولوں میں کراچی کے تقریبا ستر سکول شامل ہیں ۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے ان اسکولوں کے لیے بجٹ جاری ہوتا رہا ہے ۔ محکمہ تعلیم نے ان سکولوں کے اساتذہ اور دوسرے افراد جو کہ اس میں ملوث ہیں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی درخواست دی ہے ۔