پاکستان (نیوز اویل)، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کے لیے انتہائی بری خبر سنا دی ، حکومت نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں سے ٹیکس کاٹا جائے گا اور یہ ماہانہ ٹیکس ان لوگوں کو ادا کرنا ہوگا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں حال ہی میں فنانس بل پیش کیا گیا ہے اور اس کی ایک شق میں تنخواہوں میں سے ٹیکس کاٹنے کو شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق جن سرکاری ملازمین کی تنخواہ پچاس ہزار سے کم ہے
ان کی تنخواہوں میں سے کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں کاٹا جائے گا لیکن جن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پچاس ہزار سے لے کر ایک لاکھ تک ہیں ہیں لوگوں کی تنخواہوں میں سے دو اشاریہ پانچ فیصد ٹیکس کاٹا جائے گا ،
جبکہ جن سرکاری ملازمین کی تنخواہ ایک لاکھ سے زیادہ ہیں ان کی تنخواہوں میں پندرہ ہزار روپے ٹیکس کاٹا جائے گا , اور جن ملازمین کی تنخواہیں دو لاکھ سے زیادہ ہیں ان کی تنہائیوں میں سالانہ کے حساب سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے کا ٹیکس کاٹا جائے گا ،
اور جن کی تنخواہیں ماہانہ کے لحاظ سے پانچ لاکھ سے 10 لاکھ کے درمیان ہیں ان کی تنخواہوں میں سالانہ دس لاکھ روپے تک کا ٹیکس کاٹا جائے گا جو کہ ان کی تنخواہ کے تینتیس فیصد کے قریب بنتا ہے ،
یعنی جیسے جیسے تنخواہیں بڑھتی جائیں گی ملازمین کی تنخواہوں میں ٹیکس کی شرح بھی بڑھتی جائے گی ، یاد رہے اس سے پہلے حکومت نے ملازمین کو تنخواہ بڑھانے کی نوید سنائی تھی
لیکن اس اعلان کی وجہ سے ملازمین سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں ، کیوں کہ مہنگائی بہت زیادہ بڑھ رہی ہے اور مہنگائی بڑھنے کی شرح زیادہ ہوتی جا رہی ہے جبکہ تنخواہیں مزید کم کی جا رہی ہیں ۔