پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان پیپلز پارٹی کے اسمبلی رکن احد خٹک کو پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ تین دن کے اندر وہ جواب دیں ۔
احد خٹک جو کہ لیاقت خٹک کے بیٹے ہیں انہیں پارٹی کی طرف سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے اور پہلے ہونے والی کچھ پارٹی میٹنگ میں بھی وہ غیر حاضر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کہا گیا ہے کہ وہ اس کا جواب 3 دن کے اندر اندر دیں ورنہ ان کی پارٹی کی رکنیت ختم کردی جائے گی ۔