پاکستان (نیوز اویل)، ثانیہ عاش کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے اور وہ پچھلے چھ سالوں سے مسلم لیگ نون کے لیے خدمات سر انجام دے رہی ہیں اور وہ مریم نواز کے ساتھ ہوتی ہیں
اور ان کی سیکرٹری کی حیثیت رکھتی ہیں ، ثانیہ عاش کا تعلق کسی بھی قسم کے سیاسی گھرانے سے نہیں ہے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے کے ہی تعلیمی اداروں سے حاصل کی اور اس کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے ڈی فارمیسی کی ڈگری حاصل کی اور سیاست میں شمولیت اختیار کر لی ۔
وہ 1994 میں پیدا ہوئی تھیں اور ان کا شمار نوجوان سیاست دانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اتنی کم عمری میں اتنی زیادہ مقبولیت حاصل کر لی ۔
اپنے منفرد اور الگ انداز کی وجہ سے وہ سب کی توجہ حاصل کر لی اور پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما اپنی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے اب پنجاب اسمبلی میں رکن بھی ہیں اپنی سیاسی زندگی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا
کہ سیاست کے شروعاتی چھ ماہ انتہائی سخت تھے اور بہت سی مشکلات سے بھرے ہوئے تھے اور بہت سی چیزیں سمجھ بھی نہیں آ رہی تھیں ثانیہ عاش کا کہنا ہے کہ اس وقت مریم نواز شریف نے میری بہت مدد کی مجھے
قدم قدم پر گائیڈ کیا اور میری مشکلات کو آسان بناتی رہیں۔ ثانیہ عاش نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اور جو کچھ بھی ہوں اس میں میرے والد نے میرا بہت ساتھ دیا ہر قدم پر ڈٹ کر میرے ساتھ کھڑے رہی
مجھے اچھے برے کے بارے میں سمجھاتے رہے وہ نہ ہوتے تو شاید میں سیاست میں کبھی شمولیت اختیار نہ کرتی ۔ تفصیلات کے مطابق ثانیہ عاش کے والد 2019 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے اور اس حوالے سے ثانیہ عاش اپنے والد سے متعلق کہتی ہیں کہ ان کے والد کو کینسر تھا اور وہ کینسر کی تشخیص کے دو ماہ بعد ہی انتقال کر گئے تھے ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…