پاکستان (نیوز اویل)، جانیے گائے اور بھینس میں سے کس کا گھی آپ کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا
۔
گھی کا استعمال کرنے کے شوقین افراد ضرور اس بات میں دلچسپی رکھتے ہوں گے کہ آخر کون سا گھی ایسا ہے جو صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ عام طور پر گائے اور بھینس سے گھی حاصل کیا جاتا ہے تو ان دونوں میں سے کون سا گھی زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔
گھی چاہے گائے سے حاصل کیا جائے یا بھینس سے، اس کے کافی فائدے ہیں اور طبی اعتبار سے بھی یہ مفید سمجھا جاتا ہے۔ گائے اور بھینس کے دودھ سے تیار کردہ گھی غذائیت کے اعتبار سے ایک دوسرے سے کچھ مختلف ہوتا ہے۔ اس طرح اس کے جسم پر اثرات بھی مختلف ہوتے ہیں۔
منرلز، پوٹاشیم، وٹامن اے، بی، فاسفورس اور اینٹی آکسیڈنٹس گائے کے گھی میں موجود ہوتے ہیں۔ چکنائی کی بات کی جائے تو بھینس کے گھی میں گائے کے گھی سے زیادہ چکنائی پائی جاتی ہے۔ لہذا وہ افراد جو چاہتے
ہیں کہ ان کے وزن میں اضافہ ہو عام طور پر وہ بھینس کے گھی کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ بلڈ پریشر اور دل کی بیماریوں کے شکار لوگ عموما گائے کا گھی استعمال کرتے ہیں۔
دیکھنے میں گائے کے گھی کی پہچان یہ ہے کہ یہ زیادہ زرد رنگ کا ہوتا ہے جبکہ بھینس کا گھی کافی حد تک سفید ہوتا ہے۔ اگر آپ کی بینائی کمزور ہے تو گائے کا گھی استعمال کرنا آپ کے لیے زیادہ بہتر ہوگا۔ گائے کا گھی جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور خون کو بھی صاف کرتا ہے۔
بھینس کا گھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے اور یاداشت کو بہتر کرنے کے لئے اہم ہے۔ اس سے وزن میں اضافہ ہوتا ہے اور جسم کا لاغر پن ختم ہوتا ہے۔ نظام انہضام کو بھی بھینس کے گھی سے فائدہ پہنچتا ہے۔
گھی کھانے کے شوقین افراد کو چاہیے کہ وہ ضرور گھی کھائیں کیونکہ اس کے کافی فوائد ہیں لیکن ایک توازن میں رہ کر کھائیں۔ کھانے کے بعد جسمانی ورزش کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں تو آپ صحت مند رہیں گے اور گھی کھانے کے نقصان کے بجائے آپ کو فائدہ ہو گا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…