پاکستان (نیوز اویل)، جب خبرنامے کا آغاز بسم اللہ سے ہوتا تھا، ماضی کے مشہور میزبان اظہر لودھی اور ان کے ساتھی آج کہاں کھو گئے
۔
جیسے جیسے دنیا ترقی کر رہی ہے ویسے ویسے ہر چیز تبدیل ہو رہی ہے اور زمانے میں جدت آتی جارہی ہے۔ پہلے پہل جہاں یہاں ایک ہی ٹیلی ویژن چینل ہوتا تھا
اور خبریں دن میں دو بار سننے کو ملتی تھیں، وہاں آج مختلف کمپنیوں نے اپنے الگ الگ خبروں کے چینل بنا رکھے ہیں۔ جہاں آپ دن میں کسی بھی وقت خبریں سن سکتے ہیں۔
اسی کی دہائی میں رات 9 بجے ٹیلی ویژن پر خبرنامہ نشر کیا جاتا تھا جو کہ گھر میں سب لوگ بہت دلچسپی سے سنتے تھے۔
مشہور اینکر خالد حمید، مہ پارہ صفدر، اظہر لودھی اور ثریا شہاب جیسے لوگ خبریں نشر کرتے تھے۔
خبر نامے کا آغاز بسم اللہ سے کیا جاتا تھا۔ اس کے بعد سلام کرکے خبریں نشر کرنا شروع کی جاتی تھیں۔ چاہے خبریں جیسی بھی ہوتیں، لہجہ دھیما اور ہموار رکھا
جاتا تھا اور انداز بیان میں کوئی سنسنی نہیں پیدا کی جاتی تھی۔ اس طرح لوگوں کو دن بھر کی خبریں سنائی جاتی تھیں جنہیں لوگ انہماک سے سنتے بھی تھے۔
اظہر لودھی پاکستان کے پہلے نیوز کاسٹر تھے جنہیں ٹیلی ویژن سے اس وقت الگ کر دیا گیا جب انہوں نے صدر ضیاء الحق کے طیارے کے حادثے کی ٹرانسمیشن کی۔
دھیمے لہجے کی مالک ماہ پارہ صفدر نے یونیورسٹی سے نیوز کاسٹنگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے تلفظ پر خاص توجہ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے استاد کے مطابق نیوز کاسٹنگ ایک باقاعدہ ہنر ہے۔
خالد حمید نہایت دلکش انداز بیان کے مالک تھے۔ ان کا تلفظ بہت بہترین تھا۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان میں بہت عرصہ کام کیا۔ اب وہ بی بی سی سے منسلک ہیں اور
خبریں پڑھتے ہیں۔ وہ پرانے دور کو سنہری دور قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج کل خبریں نشر کرنے کو چیخ و پکار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ثریا شہاب نے کچھ عرصہ نیوزکاسٹنگ کرنے کے بعد بی بی سی میں نوکری کر لی اور وہ لندن چلی گئیں۔ دسمبر 2019 میں یہ مشہور و معروف نیوز کاسٹر انتقال پا گئیں۔
زبیر احمد بھی ایک نہایت مشہور نیوزکاسٹر تھے جو کہ آج کل کینیڈا میں مقیم ہیں اور وہاں کے ٹیلی وی چینل پر اردو میں خبریں پڑھنے کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…