پاکستان (نیوز اویل)، ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑا مقام اس دنیا میں کسی کا نہیں ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے سب سے پیارے، لاڈلے اور برگزیدہ پیغمبر ہیں
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پاک پڑھنے کا بہت زیادہ ثواب ہے اور اس کی بہت زیادہ فضیلت ہے اور اس کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ تعالی اور اللہ تعالی کے فرشتے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ۔
درود شریف کو اپنی زندگی میں شامل کرلینا اور روزمرہ زندگی میں اس کو پڑھتے رہنا آپ کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا یہ آپ کی مغفرت کا باعث بنے گا اور اللہ تعالی آپ کے چہرے کو روشن کر دے گا ،
عام دنوں میں درود پاک پڑھنے کی بہت زیادہ فضیلت ہے تو جمعۃ المبارک کے دن درود پاک پڑھنے کی اور زیادہ فضیلت بتائی گئی ہے جمعہ کے روز خاص طور پر پر کوشش کی جائے کہ ظہر اور عصر کے درمیان ہزار مرتبہ درود پاک پڑھا جائے
تو اس کی بڑی فضیلت ہے لیکن اگر آپ جمعہ کے بعد یعنی ظہر اور عصر کے درمیان نہیں پڑھ سکتے تو آپ جمعہ مبارک کے پورے دن میں ہزار مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں ، لیکن ہزار مرتبہ بھی اگر آپ کے لئے درود شریف پڑھنا بہت زیادہ مشکل ہو رہا ہے تو جتنی بار آپ کو یاد آئے دن میں درود شریف پڑھ لیا کریں ،
جمعہ کے دن درود پاک پڑھنے کے علاوہ دوسری تسبیحات کرنا بھی بہت زیادہ افضل سمجھا جاتا ہے ، اس کے علاوہ جمعہ کے دن حسن صورت کہف کی تلاوت کرنے والے کو بھی جن کی بشارت سنائی گئی ہے اور اس کے تمام گناہ معاف کردیئے جائیں ۔
جمعہ کا دن مسلمانوں کے لیے بہت زیادہ فضیلت رکھتا ہے ، اس کے علاوہ آپ جمعہ کے دن زیادہ سے زیادہ استغفار کریں اور استغفراللہ ربی من کل ذنب اذنبتہ واتوب الیہ اس آیت کی تلاوت بار بار کیا کریں کیونکہ جمعہ کے دن اللہ تعالی اپنی رحمت آسمان سے برساتا ہے اور اپنے بندوں کو معاف کرتا ہے اور اپنے بندوں پر زیادہ کرم کرتا ہے ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…