پاکستان (نیوز اویل)، جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خود گرفتاری دینے کا اعلان کردیا ہے ۔
پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن کے بعد مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کے 19 کے قریب افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ خود اپنی گرفتاری پیش کر رہے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر اس لئے آیا ہوں کہ اپنی گرفتاری دوں ۔
جمیعت علماء اسلام کے ارکان نے پارلیمنٹ کے رہائشی علاقے میں حملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے پولیس نے آپریشن کیا ہے اور وہاں پر موجود ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے کے ارکان سے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں دھرنا دیں اور سڑکیں بلاک کر دی اور سب جلدی سے جلدی اسلام آباد پہنچ جائیں ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی کے ارکان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ان کو بلا وجہ گرفتار کیا جا رہا ہے اور حکومت تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے اس طرح کی حرکتیں کر رہی ہے ۔