جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عدلیہ سے حیران کن شکوہ کر ڈالا!

پاکستان (نیوز اویل)، جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عدلیہ سے شکوہ کر ڈالا اور کہا کہ عمران خان سب سے جھوٹا انسان ہے ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ سب لوگ اس کے ساتھ ہیں لیکن ایسا نہیں ہے لیکن آپ نے یہ اچھا نہیں کیا،

 

 

 

انہوں نے عدلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اپنا کام ہے اور حکومت کا اپنا کام ہے اگر آپ کو اتنا ہی حکومتی فیصلوں میں آنے کی ضرورت تھی تو آپ کیوں نہیں حکومت میں آ جاتے ،

 

 

 

آپ حکومت میں آ کر سب کچھ سنبھال لیں آپ آئیں آپ حکومت کریں آپ نے کس سے پوچھ کر اتنا بڑا فیصلہ لے لیا، حکومت کو اس کا کام کر نے دینا چاہیے تھا ۔
انہوں نے کہا کہ آپ عمران خان جیسی چھوٹی سی چڑیا سے ڈر گئے ہیں

 

 

 

آپ کو بغیر کسی پارٹی کا ساتھ دیا فیصلہ کرنا چاہیے تھا لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا آپ نے عمران خان سے ڈر کر اس کا ساتھ دیا ہے ۔

 

 

 

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان فتنے سے کم نہیں ہے آپ نے اس کا ساتھ دے کر اچھا نہیں کیا ہم نے تو عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا تھا ہم نے ہر چیز آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے کی اسی لیے ہماری جیت ہوئی اور عمران خان ہار گیا

 

 

 

 

جو کہ عمران خان کو برداشت نہیں ہے لیکن اب یہی عمران خان غیر آئینی طریقے استعمال کر رہا ہے اور یہ طریقہ استعمال کر کے حکومت میں واپس آنے کی کوشش کر رہا ہے ، تو اس چیز کا فیصلہ کون کرے گا آپ کو سچ اور حق کا ساتھ دینا چاہیے تھا

 

 

 

نہ کہ کسی جھوٹے شخص کا ساتھ دینا چاہیے تھا لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا اور اس طرح کے فیصلوں کی وجہ سے ہی لوگوں کا انصاف پر سے اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے اور لوگوں کو یقین ہوتا جا رہا ہے کہ ان کو کبھی انصاف نہیں ملے گا۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *