پشاور(این این آئی)ماحول کو خوشگوار بنانے اور گلوبل وارمنگ کے خطرات کو کم کرنے کیلئے حکومتی پالیسیوں میں انقلابی تبدیلیاںعالمی دنیا میں شاندار الفاظ سے یاد کیا جا رہا ہے اوراس کو مزید بہتر ی کی طرف لے جانے کیلئے مزید جانفشانی اور لگن سے کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیرمملکت برائے ماحولیات زرتاج گل نے
ڈیرہ اسماعیل خان میںفوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن آف یونائیٹڈ نیشن کی جانب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ذاکر آفریدی اور اے سی ڈیرہ سمیر حسین لغاری بھی تھے۔ اجلاس سے خطاب میں زرتاج گل نے کہا کہ جنوبی وزیرستان چلغوزہ اور دوسرے خشک میوہ جات میں جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی منڈی ہے اس لئے ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن آف یونائیٹڈ نیشن پیداوار کو بڑھانے کیلئے اعلیٰ قسم کی بیجوں کی فراہمی میں معاونت کر رہی ہے کہ جس سے ہماری معیشت اور لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے بلین ٹری سونامی ایک انقلابی پراجیکٹ ثابت ہوا حالانکہ پہلے اس پراجیکٹ کی تکمیل کو ایک خواب ہی کہا جا رہاتھا تاہم پختہ عزم اور جُہدِ مسلسل نے اس کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وژن ہے کہ پاکستا ن ایک فلاحی ریاست بنے اور اس میں تمام امورکی انجام دہی لوگوں کی اور آئندہ نسلوں کی بہتری کیلئے ہو۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کو کلین اینڈ گرین بناکر ماحولیاتی الودگی کو ختم کر دینگے جس کیلئے حکومت کی ٹھوس پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں زرتاج گل نے فوڈ اینڈ ایگریکلچرآرگنائزیشن آف یونائیٹڈ نیشن کی فراہم کردہ ماحول دوست 250گیس سٹیو بھی تقسیم کئے تاکہ جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کے ایندھن کے استعمال کو کم کر کے سانس کی بیماریوں میں کمی لائی جا سکے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…