پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں فاروق ستار نے ایک ویب شو میں شرکت کی اور اس شو کے میزبان تابش ہاشمی تھے جنہوں نے فاروق ستار سے ان سے ان کے سیاسی کیرئیر اور زمانہ طالب علمی کے دور کے بارے میں بات چیت کی اور حیران کن انکشافات کیے ۔
فاروق ستار نے میڈیکل کالج میں بھی سیاست کو جوائن کیا ہوا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر ان کا کافی مذاق بھی اڑایا جاتا رہا ہے ۔ اور لڑکیاں مجھ سے ملاقات کے لئے وقت مانگتی تھیں لیکن میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہوا کرتا تھا اور جن جن لڑکیوں کے بارے میں اگر کبھی سوچا تھا تو جب تک میں میئر بنا تب تک سب کے بچے ہو گئے تھے ۔
شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہاؤس جاب کے دوران ہی مجھے بلدیاتی الیکشن میں کھڑا کیا گیا تھا اور میں کونسلر بن گیا جب کہ 28 سال کی عمر میں کراچی کا میئر منتخب ہوا اور یہ میرے لیے ایک بہت بڑی کامیابی تھی ۔ یاد رہے کہ فاروق ستار ایک پاکستانی سیاستدان ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے ممبر بھی ہیں ۔