اہم خبریں

جیل کا کھانا کھانے سے انکار پر شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو کیا کھانا پڑا؟حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو جیل کا کھانا کھانے سے انکار کے بعدوہ فی الحال بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے جیل میں کھانے پینے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں

۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان نے بسکٹس کے کچھ پیکٹس کے آرتھر روڈ کی کینٹین سے خریدے ہیں ، ان دنوں وہ غم وغصے کی کیفیت سے گزر رہے ہیں اس لیے آریان نے کھانا ٹھیک سے نہیں کھا رہے ۔ دوسری جانب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کیس این سی بی کی ٹیم نے ہفتہ کو دیر رات گورے گاوں سمیت ممبئی کے نواحی علاقوں پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے ڈرگس معاملے میں جمعہ کی شب سانتا کروز علاقے سے شیو راج رام داس نام کے ایک اور شخص کو بھی گرفتارکیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران نیشنل نارکوٹک بیورو کو گرفتار افراد کے تحویل میں لیئے گئے موبائل فونز میں سے ایک میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے ستاروں کے موبائل نمبر ز ہیں، موبائل فونز میں نمبر کوڈ کے اندازمیں درج کیے گئے ہیں ، پیغامات میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ ہالی وڈ کے اداکاروں سے منشیات کی بیرون ملک ڈلیوری کا وعدہ بھی کیا گیا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ کیس میں گرفتار ایک ملزم کے موبائل فون سے ڈیٹا ملا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بالی وڈ اداکاروں اور ان کی فیملیز کو بھاری مقدار میں منشیات فراہم کی گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ ارباز مرچنٹ نے شاہ ر خ خان کے بیٹے آریا ن خان کو بھی منشیات دیں جو کہ چھاپے کے دوران سمندری جہاز میں جاری پارٹی میں موجود تھا۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago