وزیراعظم کے خلاف شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے پر عدالت نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر کو عدالت طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق شہبازشریف نے ہتک عزت کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے پانامالیکس پر چپ رہنے کے لیےرقم آفر کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا، عمران خان کے الزام سے میری ساکھ متاثر ہوئی۔
دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان کے وکلاء کی جانب سے ہتک عزت دعویٰ کیس کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دائر درخواست واپس لے لی ۔ عدالت نے محفوظ کیاگیا فیصلہ جاری کرتے ہوئے سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی کر کے حکم دیا ہے کہ فریقین ذاتی حیثیت یا وکلاء کے ذریعے کیس مینجمنٹ کانفرنس کے لئے پیش ہوں ۔
ایڈیشنل سیشن جج مدثر فرید کھوکھر نے درخواست سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ کیس کے قابل سماعت ہونے بارے درخواست پہلے بھی رد کی جا چکی ہے،فریقین کی جانب سے دلائل بھی دئیے جا چکے ہیں،فریقین ذاتی حیثیت یا وکلاء کے ذریعے بیان ریکارڈ کرائیں۔
عدالت نے مزید سماعت 6اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ مسلم لیگ (ن) کے صد ر شہباز شریف کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…