پاکستان (نیوز اویل)، وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی وجہ سے حالات بہت خراب ہو رہے ہیں اور ایسے میں ایف سی اور رینجرز کو بلا لیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں فوج کو بھی طلب کر لیں گے ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ سارے حالات کی ذمہ دار پوزیشن ہیں جب عام الیکشن ہونے میں تھوڑا ٹائم رہ گیا ہے اس وقت عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرنا ، اس سے بڑی بیوقوفی اور کوئی نہیں ہو سکتی انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی اور ان کو عدم اعتماد سے کچھ بھی نہیں ملنے والا ۔
شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کو اگر یہ لگتا ہے کہ وہ عمران خان کو مل کر ہرا دیں گے تو عمران خان ان سب سے بڑھ کر ہے اپوزیشن ایک بہت بڑی غلطی کر رہی ہے ہے اور اگر عدم اعتماد ناکام ہوتی ہے تو اپوزیشن کی سیاست ہی ختم ہو جائے گی ۔