اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک دن حضور اکرم ﷺ نے نماز ِ عصر پڑھا ئی تو پہلا رکو ع اتنا طویل فر ما یا کہ گمان ہوا کہ شاید رکو ع سے سر نہ اُٹھا ئیں گے۔ پھر جب آپ ﷺ نے رکو ع سے سر اُٹھا لیا نماز ادا فر ما لینے کے بعد آپ ﷺ نے اپنا رُخ اَنور محراب سے ایک جا نب پھیر کر فر ما یا کہ میرا بھائی اور چچا زاد علی بن ابو طالب کہاں ہے؟حضرت ِ علی ؓ نے
آخری صفوں سے عرض کیا لبیک ! میں حاضر ہوں یا رسول اللہ ﷺ ۔۔ آپ ﷺ نے فر ما یا اے ابو الحسن! میرے قریب آجاؤ چنانچہ حضرت ِ علی ؓ آپ ﷺ کے قریب آکر بیٹھ گئے آپ ﷺ نے فر ما یا ابو الحسن ! کیا تم نے اگلی صف کے وہ فضائل نہیں سنے جو اللہ عزوجل نے مجھے بیان فر ما ئے ہیں؟عرض کیا: کیوں نہیں ، یارسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر ما یا پھر کس چیز نے تمہیں پہلی صف اور تکبیر اولیٰ سے دور کر دیا کیا۔ حسن اور حسین ( رضی اللہ تعالیٰ عنہا) کی محبت نے تمہیں مشغول کر دیا تھا؟ عرض کیا محبت اللہ تعالیٰ کی محبت میں کیسے رکاو ٹ ڈال سکتی ہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فر ما یا پھر کس چیز نے تمہیں روکے رکھا؟عرض کیا کہ جب حضرت ِ بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اذان دی تھی میں اس وقت مسجد ہی میں تھا اور دو رکعتیں ادا کی تھیں پھر جب حضرت ِ بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اقا مت کہی تو میں آپ ﷺ کے ساتھ تکبیر اُولیٰ میں شامل ہوا۔ پھر مجھے وضو میں شبہ ہوا تو میں مسجد سے نکل کر
حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے گھر چلا گیا اور جا کر حسن و حسین ( رضی اللہ تعالیٰ عنہما ) کو پکارا مگر کسی نے میری پکار کا جواب نہ دیا تو میری حالت میں عورت کی طرح ہو گئی جس کا بچہ گم ہو جا تا ہے۔ یا ہانڈی میں ابلنے والے دانے جیسی ہو گئی میں پانی تلاش کر رہا تھا۔کہ مجھے اپنے دائیں جانب ایک آواز سنائی دی اور سبز رومال
سے ڈھکا ہوا سونے کا پیالہ میرے سامنے آ گیا میں نے رومال ہٹا یا تو اس میں دود ھ سے زیادہ سفید ، شہد سے زیادہ میٹھا اور مکھن سے زیادہ نرم پانی موجود تھا۔ نماز کے لیے وضو کیا پھر رو ما ل سے تری صاف کی اور پیالے کو ڈھا نپ دیا۔پھر میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو مجھے کوئی نظر نہ آیا نہ ہی مجھے یہ معلوم ہو سکا کہ پیالہ کس نے رکھا اور کس
نے اٹھا یا!آپ ﷺ نے مسکرا کر ارشاد فر ما یا: مر حبا! مر حبا! اے ابو الحسن ! کیا تم جا نتے ہو تمہیں پا نی کا پیالہ اور رو مال کس نے دیا تھا۔عرض کی اللہ اور اس کے رسول عزوجل ﷺ بہتر جانتے ہیں۔ ارشاد فر ما یا: پیالہ تمہارے پاس جبر ئیلِ امین علیہ السلام لے کر آ ئے ۔ اور اس میں حظیرۃ القدس کا پانی تھا اور رومال تمہیں حضرت ِ میکا ئیل علیہ السلام نے دیا تھا۔ حضرتِ اسرافیل ؑ نے مجھے رکوع سے سر اٹھانے سے روکے رکھا یہاں تک کہ تم اس رکعت میں آکر مل گئے۔اے ابو الحسن! جو تم سے محبت کر ے گا اللہ عزوجل اس سے محبت کر ے گا اور جو تم سے بغض رکھے گا اللہ عزوجل اسے ہلا ک کر دے گا۔
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…