اہم خبریں

حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہوکر پانی پینے کے متعلق کیا فرمایا ہے؟

پاکستان (نیوز اویل)، کھڑے ہو کر پانی پینے کے حوالے سے مختلف صحابہ نے روایت کی ہیں جن میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس حوالے سے فرمایا کہ

 

 

 

 

” تم میں سے کوئی بھی کھڑے ہو کر ہرگز پانی نہ پیئے” حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے منع فرمایا اور ایک یہ بھی روایت کی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے ڈانٹا ۔

 

 

 

کھڑے ہو کر پانی پینے کے حوالے سے حضرت انس کی بھی اسی طرح کی ایک روایت ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے ڈانٹا ساتھ ہی ساتھ ایک اور

 

 

 

روایت حضرت انس سے آتی ہے جو کہ کھانا کھانے کے حوالے سے ہے کہ کھڑے ہو کر کھانا کھانا کیسا ہے تو حضرت انس نے کہا کہ آپ نے فرمایا کہ کھڑے ہو کر کھانا کھانا کھڑے ہو کر پانی پینے سے زیادہ بڑا شر ہے ۔
لیکن کچھ روایات ایسی ہیں جو کے لوگوں کو سمجھنے

 

 

 

میں کافی زیادہ مشکل ہوتی ہے جیسا کہ پانی میں نے کے حوالے سے حضرت علی کی ایک روایت ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کھڑے ہو کر پانی پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ۔

 

 

اور ایک اور صحابی سے روایت ہے کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آب زم زم کھڑے ہو کر پینے ہوئے دیکھا تھا ، اور اس حوالے سے علماء کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کھڑے ہو کر پانی پینے سے شیطان بھی ساتھ میں پانی پیتا ہے

 

 

 

تو آپ سے پوچھا گیا کہ کیا ہر شخص کے ساتھ شیطان ہوتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں ہر شخص کے ساتھ ہی شیطان ہوتا ہے تو مزید آپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا آپ کے ساتھ بھی شیطان موجود ہے تو اس سوال کے جواب پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں میرے ساتھ بھی شیطان موجود ہے لیکن میرے ساتھ موجود شیطان اللہ کے فضل سے مسلمان ہو گیا ہے ۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago