اہم خبریں

حق حلال کا کاروبار کررہے ہیں ٗ آئندہ بھی کرتے رہیں گے اسحاق ڈار کے بیٹے کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد ، لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار نے کہا ہے کہ ان کی کمپنیاں بالکل قانونی تھیں اور قانونی مقاصد کے لیے ہی بنی تھیں۔آف شور کمپنیاں رکھنے والوں کی لسٹ میں نام سامنے آنے پر اسحاق ڈار کے صاحبزادے نے کہا کہ وہ گریجویشن

کے بعد سے یو اے ای میں مقیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ حق حلال کا کاروبار کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سر تا پا کرپشن میں لتھڑے (ن)لیگیوں پر پنڈورہ لیکس مایوسی کی بجلی بن کر گری ہے،وزیر اعظم کی آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نارووال کے ارسطو احسن اقبال کو اب چلو بھر پانی لازمی تلاش کرنا چاہیے ،لیگی قیادت وقت سے پہلے دونوں ہاتھ اور ایک ٹانگ اٹھا کر لڈیاں ڈالنے اور الزام لگانے کی عادی ہے،حقیقت کا ادراک ہونے تک رسوائی اور جگ ہنسائی ان کی قسمت میں لکھی جا چکی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقل کی اندھی اور فہم کی لنگڑی (ن)لیگی قیادت بغض عمران خان میں ایک بار پھر ایکسپوز ہو گئی ہے ،(ن)لیگ نے پانامہ لیکس کے 7 ماہ بعد شدید ملک گیر احتجاج کے بعد تحقیقات شروع کیں،وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے فوری بعد مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے،کرپشن ثابت ہونے پر سب کو سزا دینے کا اعلان عمران خان کی دلیرانہ قیادت کی مثال ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago