اہم خبریں

حکومت کا ایک اور بڑا فیصلہ، اب بینک سے پیسے ٹرانسفر کرنے پر کتنے کٹنگ ہوگی؟ ناقابل یقین خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوام کے لئے ایک بُری خبر،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک فنڈ ٹرانسفر فیس کا اطلاق ہوگیا ہے، مرکزی بینک نے انٹر بینک فنڈ  ٹرانسفر کی نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بلا معاوضہ انٹر بینک فنڈ ٹرانسفر کی حد 25 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

جبکہ 25 ہزار ماہانہ سے زائد رقم کا صفر اعشاریہ 1 یا 200 روپے جو بھی کم ہو بینک معاوضہ وصول کریں گے۔مرکزی بینک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انٹر بینک فنڈ بلامعاوضہ رقوم منتقلی کی سہولت کووڈ وباء میں دی گئی تھی، اب جبکہ کورونا کی صورتحال بہتر ہوچکی ہے اس لئے فنڈ ٹرانسفر نرخوں پر نظر ثانی کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے فیصلے کے مطابق ایک ہی بینک کے مختلف اکاؤنٹ میں رقوم منتقلی بلامعاوضہ رہے گی، جبکہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لئے بلا معاوضہ رقوم منتقلی کی سہولت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر صحت و ریلوے ڈاکٹر عبدالمالک کاسی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق طویل عرصے سے علیل ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کا آج کوئٹہ میں انتقال ہوگیا۔ انہیں کوئٹہ کے کاسی قبرستان میں  سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ 2008 اور 2013 کی نگران حکومتوں میں وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے عبدالمالک کاسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” قبائلی مشر سابق وفاقی وزیر صحت اور ریلوے ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کے انتقال پر نہایت افسردہ ہوں، ڈاکٹر صاحب انتہائی خلیق اور ملنسار انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعاکی ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

24 hours ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

4 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

5 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago