پاکستان (نیوز اویل)، صحافی سلیم صافی جو کہ اینکر پرسن بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔
سلیم صافی کا کہنا تھا کے آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن کی سٹریٹجی کیا ہے اس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی اس کو سمجھنے کی کوشش بھی کی لیکن ایک نتیجہ میں نے اخذ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نہیں چاہتے تھے کہ ٹھیک طرح سے ہر بات بتائی جائے وہ تفصیلات بتانے سے گریز کر رہے تھے جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ وہ اس چیز کو تھوڑا خفیہ رکھنا چاہ رہے ہیں ۔
اور ان کے ساتھ تفصیلات ڈسکس کرتے ہوئے یہ چیز بھی سامنے آئی کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے صحیح تفصیلات اور صحیح منصوبے سے آگاہی صرف زرداری ، بلاول بھٹو ، نواز شریف ، شہباز شریف اور جہانگیر ترین کو ہی ہے ۔ اور یہ بات انتہائی رازداری میں رکھی جا رہی ہیں یہاں تک کہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں دی جا رہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ جہانگیر ترین گروپ بھی شہباز شریف سے ملاقات کرنے پر آمادہ ہے اب اب یہ سیاست کس کروٹ بیٹھے گی ابھی اس حوالے سے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…