پاکستان (نیوز اویل)، طارق عزیز کا نام آئے اور ایک بار حسین بچپن نظروں کے سامنے سے نہ گزر جائے ایسا تو ممکن نہیں ، طارق عزیز کا شمار پاکستان کے مشہور اینکرز میں ہوتا ہے اور وہ ایک ایکٹر بھی تھے اور اس
کے ساتھ ساتھ وہ شاعر بھی تھے جب پاکستان بننے کے بعد ٹی وی پرنشریات جاری ہونے لگی تو اس ٹائم پہ طارق عزیز وہ پہلا چہرہ تھے جو ٹی وی پر ظاہر ہوئے اور انہوں نے 50 سال سے زائد عرصہ پی ٹی وی کے ساتھ کام کیا ، انہوں نے پی ٹی وی کے ساتھ اپنی
وفاداری نبھائی حالانکہ جب سن 2000 کے بعد مزید چینلز ٹی وی پر آنے لگے تو اس ٹائم پہ ان کو بھاری معاوضے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا حالانکہ اس ٹائم پر اور بہت سے لوگ جو پی ٹی وی پر
مشہور ہوئے تھے انہوں نے دوسرے چینلز کو جوائن کر لیا تھا لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا اور اپنی زندگی کے آخری کچھ سال انہوں نے پروڈیوسر کے طور پر کام کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ چاہتے ہیں کہ ان کی بات اور وہ جو کہتے ہیں وہ سب قومی چینل پی ٹی وی کے
ذریعے ہی لوگوں کے کانوں تک پہنچے وہ انہوں نے لاکھوں روپے کی آفرز اسی لیے ٹھکرا دی ، جب ان کے دوستوں اور عزیز و اقارب سے بات چیت ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ طارق عزیز شدید طبیعت خراب میں بھی اپنا شو ضرور کرتے تھے شدید بخار میں بھی جب ان
سے کہا جاتا تھا کہ ہم شو کی ریکارڈنگ کو کینسل کر دیتے ہیں تو ان کا کہنا ہوتا تھا کہ لوگ مایوس واپس جائیں گے اور میں ایسا نہیں چاہتا کہ میری قوم مایوس لوٹے ، طارق عزیز کا ایک جملہ جو کہ ہمیں ہمیشہ تا عمر ان کی یاد دلاتا رہے گا
” دیکھتی انکھوں اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام” یہ وہ جملہ ہے شاید ہی ہم میں سے کوئی اس کو بھول سکے ہمارے بچپن کی کوئی نہ کوئی یاد اس جملے سے جڑی ہوئی ہے جب ایک مرتبہ ایک ٹی وی شو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ آخر آپ یہ والا جملہ کیوں
بولتے ہیں یہ آپ کے ذہن میں ایسی کیا بات آئی کہ اپ نے یہ جملہ بولنا شروع کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک بار نابینا پرستار ملا اور اس کا کہنا تھا کہ طارق صاحب میں تو اپ کے شو کو اپنے کانوں سے سن کر دیکھتا ہوں تو اس وقت سے میں نے یہی جملہ کہنا شروع کر دیا ” دیکھتی انکھوں کو اور سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام”
Tariq Aziz was known for his famous tv show “neelam ghar” lately as bazam e tariq aziz. when Pakistan television started Tariq aziz was the first face to be seen on tv and he was a poet , anchor, actor and he took part in politics.
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…