پاکستان (نیوز اویل)، خبردار! کیا آپ بھی سٹابری شیک پینے کے شوقین ہیں۔۔ تو آپ بھی اس بیماری۔۔
۔
اسٹرابری ایک نہایت خوش ذائقہ پھل ہے جس کو کھایا بھی جاتا ہے اور اس سے بہت لذیذ میٹھے پکوان بنائے
جا سکتے ہیں۔ عام طور پر اسٹرابری کا جوس اور ملک شیک پیا جاتا ہے۔ ہے اسٹرابری کا ملک شیک تقریبا ہر کوئی شوق سے پیتا ہے لیکن کوئی جانتا نہیں کہ یہ مضر صحت ہوتا ہے۔ جس طرح لیموں کا استعمال دودھ
کے ساتھ کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، بالکل اسی طرح اسٹرابری کا بھی دودھ کے ساتھ استعمال صحت کے لیے مفید نہیں۔ کیوں کہ لیموں اور اسٹرابری دونوں میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔
اگر کبھی دودھ کو ٹھنڈا کیے بغیر اس میں تازہ اسٹرابری ڈال کر ملک شیک بنایا جائے تو دودھ بالکل اس طرح پھٹ جاتا ہے جس طرح لیموں ڈالنے سے پھٹتا ہے۔
پھلبہری کی بیماری کی ایک وجہ سٹرابری کا دودھ کے ساتھ استعمال بھی ہے۔ خواہ وہ ملک شیک کی صورت میں ہو یا آئس کریم وغیرہ کی صورت میں۔ اسٹرابری ملک شیک نظام انہضام کو بھی متاثر کرتا ہے۔
اس کے برعکس اسٹرابری کا جوس صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ جلد کو تروتازہ رکھتا ہے اور جھریوں سے پاک رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ جوڑوں کے امراض کا شکار ہیں ان کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو مناسب رکھتا ہے۔