اہم خبریں

خبردار ۔!! یہ والے آم ہرگز نہ خریدیں ، انہیں کھانے سے آپ کو کینسر ہو سکتا ہے ،

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ موسم گرما کے آتے ہی آم کا انتظار شروع ہو جاتا ہے اور شہری زیادہ سے زیادہ آم خریدتے اور اس سے میٹھے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، یہی نہیں بلکہ عام پھلوں کے مقابلے میں آم بچوں میں بھی سب سے زیادہ مقبول ہے لیکن آم خریدنے والوں کو معروف صحافی حامد میر نے خبردار کر دیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر کا کہنا تھا کہ ہوشیار خبردار؛ آم ضرور کھائیے لیکن خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ بازار سے جو آم خرید رہے ہیں وہ کیلشیم کاربائیڈ سے تو نہیں پکائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ان آموں کو اس زہریلے مواد سے پکایا گیا ہے تو پھر آپ کینسر خرید رہے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی نے بھی اس کیمیکل کےاستعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

دراصل کیلشیم کاربائیڈ آم کو کم وقت میں پکانے کے کام آتا ہے، زیادہ منافع کمانے کے چکر میں دکانداروں نے کم وقت میں آم پکانے کا یہ طریقہ اپنا لیا ہے جو شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے۔ حامد میر کے اس ٹویٹ پر کئی شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پھل فروش اس قدر ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس کا ہمیں قطعی طور پر اندازہ نہیں تھا۔ دودھ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے ساتھ ساتھ اب پھل فروشوں نے بھی شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا ہے

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago