اہم خبریں

خدا کیلئے ہماری مدد کرو، ترکی نے کس کام کیلئے پاکستان سے مدد مانگ لی؟ پاکستانیوں کیلئے تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترکی پاکستان کا بہت اچھا دوست ملک ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے تاہم اب ترکی نے پاکستان سے مدد مانگی لی ہے تفصیلات کے مطابق افغانستان سے امریکاسمیت غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے لیے ترکی نے پاکستان سے مدد مانگ لی۔

امریکی صدر جوزفکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ میں نے امریکی ہم منصب کو بتایا ہے کہ ترکی کابل ائیرپورٹ کے انتظام میں پاکستان کو اپنے ساتھ ملائیں گے اوران سے مدد لیں گے۔امریکا نے کہا ہے کہ ترکی نے ایس 400ڈیل کے مقابل کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کی پیش کش کی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ذمہ داران نے کہا کہ برسلز میں نیٹو سربراہ اجلاس کے دوران میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کا محور کابل ایئرپورٹ کو محفوظ بنانے میں ترکی کا کردار ہو گا ۔

امریکی ذمے داران کا کہنا تھا کہکسی بھی دوسرے ملک یا کمپنی کے لیے ممکن نہیں کہ وہ جلد یا سہولت کے ساتھ ہوائی اڈے کی سیکورٹی کے از سر نو انتظامات کرے۔ ترکی کا کوچ کرنا سفارت خانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو کام بند کرنے پر مجبور کر گا۔ اس کے سبب افغان حکومت اور فوج کا کام جاری رکھنے کے لیے اربوں ڈالر بطور اضافی امداد خرچ کرنا ہوں گے۔

امریکی دفاعی ذمے داران کے مطابق اس کےبدلے موجودہ وقت میں امریکی سپورٹ ایم کیو 9ڈرون جہازوں تک محدود ہو جائے گی۔ یہ جہاز متحدہ عرب امارات میں الظفرہ کے اڈے پر تعینات ہیں۔ یہ جہاز افغانستان کے اوپر اڑان بھر کر امریکی کی حمایت یافتہ مقامی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago