پاکستان (نیوز اویل)، آج کے دور میں سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ لوگ خلا کا سفر کر رہے ہیں اور دنیا میں تقریباًدس کے قریب مسلمان خلا بازوں نے بھی خلا میں سفر کیا ہے ، آپ نے آج تک لوگوں کو خلا میں کھانے
پینے کی چیزوں کے ساتھ دیکھا ہوگا یا اپنی زندگی کس طرح گزارتے ہیں اس حوالے سے کچھ ویڈیو دیکھی ہونگی لیکن آج آپ کو بتا رہی ہیں کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہوئی ہے جس میں ایک مسلمان
خلا باز کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ،
یہ خلا باز ملیشیاء سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شیخ مظفر شکور ہیں جن کا شمار ان خلاء بازوں میں ہوتا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ، ڈاکٹر شیخ
مظفر شکور کا کہنا تھا کہ وہ جب خلا میں گئے تو اس وقت دنیا میں رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا تھا انہوں نے خلا میں روزے بھی رکھے اور پانچ وقت کی نماز بھی ادا کیں ، ان کا کہنا تھا کہ ان کو اسپیس اسٹیشن
پر اذان کی آواز میں سنائی دی جو کہ باقی خلابازوں کو سنائی نہیں دی ،
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر شیخ مظفر شکور کو کو نماز پڑھنے میں کافی دشواری ہو رہی ہے کیونکہ خلاء میں آپ ایک جگہ پر کھڑے نہیں رہ سکتے اور وہ
جلدی سے نماز ادا کر رہے ہیں ، جب ان سے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مشکل کام کعبے کا تعین کرنا ہے کیونکہ یہاں پر یہ چیز بہت زیادہ مشکل ہو جاتی ہے کہ کس طرف منہ کر کے نماز پڑھی جائے ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…