اہم خبریں

خوبانی ٬ پھل چھوٹا فائدے بڑے

پاکستان (نیوز اویل )، خوبانی سرد اور پہاڑی علاقوں میں اگائی جاتی ہے۔ یہ نہایت لذیذ خوش ذائقہ اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ یہ چائنا میں اگنا شروع ہوئی۔ پاکستان میں ہنزہ میں خوبانی سب سے زیادہ پائی جاتی ہے۔

 

دنیا بھر میں خوبانی کی بیس سے زیادہ اقسام پائی جاتی ہیں۔ پاکستان میں زرد اور ہلکے پیلے رنگ کی خوبانی عام ہے۔ اس کو ایسے بھی کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو خشک کرکے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 

 

خوبانی کو خشک کر لیا جائے تو اسے لمبے عرصے کیلئے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ خشک خوبانی کو پیس کر اس کا آٹا بنا کر بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

 

 

خوبانی میں پوٹاشیم، کیلشیم، وٹامن اے سی، اور ای کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔ عام طور پر سرد علاقوں میں خشک خوبانی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔

 

 

خوبانی کھانے سے نظام انہضام بہتر کام کرتا ہے اور معدے کی تیزابیت اور سینے کی جلن میں افاقہ ہوتا ہے۔ صبح صبح نہار منہ خوبانی کھانا بہت مفید ہے۔

 

خوبانی کا استعمال جلد کے امراض سے بچاتا ہے۔ خشک خوبانی کھانے سے پیٹ کے کیڑوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو بھوک نہیں لگتی تو خوبانی کھانے سے آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔

 

 

خوبانی کھانے سے معدے کی سوزش اور بواسیر سے نجات ملتی ہے۔ بخار کی حالت میں خوبانی کھائی جائے تو بخار میں افاقہ ہوتا ہے۔ منہ کی بدبو ختم کرنے کے لئے اور نزلہ زکام اور گلے کی خراش کے علاج کے لیے خوبانی بہت فائدہ مند ہے۔ یہ جسم میں توانائی پیدا کرتی ہے۔ اس کا مربع معدے جگر اور دل کو مضبوط کرتا ہے۔

 

 

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago