اہم خبریں

خوشخبری جانیں کتنی کمی ہوئی ہے

بجلی کی قیمت میں زبردست کمی غریب عوام کے لیے بہت بڑی خوشخبریجانیں کتنی کمی ہوئی ہے راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 28 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔ قیمت میں کمی سے صارفین کو آئندہ ماہ کے بلز میں تین ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپراکی جانب سے قیمتوں میں کمی کے فیصلے کااطلاقلائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگاراولپنڈی ۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 12 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں نیپرا نے مہنگے پاور پلانٹس سے پیداوار پر سوال اٹھاتے ہوئےاین پی سی سی حکام سے پوچھا کہ مئی میں فرنس آئل اور ڈیزل سےبحلی پیدا کیوں کی؟

این پی سی سی حکام نے جواب دیا کہ ایل این جی کی کم دستیابی کے باعث ایسا کرنا پڑا، مئی میں یومیہ 140 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا رہا۔چیئرمین نیپرا این پی سی حکام سے کہا کہ ناقص سسٹم اور سستے پلانٹس کو استعداد سے کم چلانے سے بھی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا،سسٹم میں نقائص کو دور کرنا این ٹی ڈی سی کی ذمہ داری ہے،آپ کی وجہ سے پورا پاکستان کیوں متاثر ہوا؟۔

بجلی کے ترسیلی نظام میں خرابیوں پر چیئرمین نیپرا نے این ٹی ڈی سی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاورپلانٹس لگاتے وقت این ٹی ڈی سی سویا ہواتھا، پاورپلانٹس لگاتے تو این ٹٰی ڈی سی نے بجلی ترسیل کی طرف توجہ کیوں نہیں دلائی،جب حکومت پاورپلانٹس لگارہی تھی تو اس وقت ترسیلی نظام کی طرف توجہ کیوں نہیں دلائی گئی ، جتنے پیسے مہنگے پلانٹس چلانے پر لگائے گئے اس سے کہیں کم رقم سے سسٹم کی خرابیاں دورہوجاتیں۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago