اہم خبریں

دریائے جہلم کے قریب پیش آنے والا افسوسناک واقعہ قیمتی زندگیاں نگل گیا۔

صبح سویرے دریائے جہلم کے کنارے پر سینکڑوں فٹ نیچے گرنے سے ایک مسافر بس پر سوار کم از کم 10 افراد جان سے چلے گئے اور 15 زخمی ہوگئے۔

 

 

قریبی چتر کلاس پولیس اسٹیشن میں تعینات ایک اہلکار محمد قدیر نے بتایا کہ یہ واقعہ مظفر آباد کوہالہ روڈ پر مظفر آباد سے 24 کلو میٹر جنوب میں واقع زمی آباد گاؤں کے قریب پیش آیا۔

 

 

بدقسمت بس ، جس میں 25 افراد سوار تھے۔ راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع وادی جہلم کے آخری نمایاں گاؤں چاکوٹھی کے لئے روانہ ہوئی تھی۔

 

 

قدیر نے کہا ، “جس شخص نے مظفرآباد میں ریسکیو 15 کو اطلاع دی اس نے ہمیں اس بدقسمت واقعے سے آگاہ کیا ،” قدیر نے مزید کہا کہ اس کے تھانے کا پورا عملہ نیز کوہالہ میں تعینات پولیس اہلکار پہنچ گئے تھے۔ وقوعہ کی جگہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 

 

ان کے مطابق ، کم سے کم پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ چکے تھے جب کہ اسپتال پہنچنے سے قبل تین افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

 

 

انہوں نے مزید بتایا کہ مظفر آباد میں ایک شیر خوار سمیت لگ بھگ 17 افراد زخمی ہوئے اور اسپتال میں داخل ہوگئے ، جہاں دو افراد دم توڑ گئے۔

 

 

Aisha Siddiqua

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

2 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago