اسلام آباد ( آن لائن ) دفتر خارجہ نے امریکی سینیٹرز کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات سے متصادم قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مسودے میں پاکستان سے متعلق مؤقف ناقابل گرفت ہے، یہ بل پاکستان اور امریکا کے 2001 میں قائم ہونے والے خصوصی تعلقات سے متصادم ہے۔دفتر خارجہ کے
مطابق پاکستان کا ہمیشہ سے یہی مؤقف رہا کہ افغانستان معاملے کا فوجی حل نہیں ہے، افغانستان پر ایک جبری نظریہ نافذ نہیں کیا جاسکتا، افغانستان میں پائیدار امن کا واحد راستہ بات چیت اور مذاکرات ہے‘۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’پاک امریکاتعاون خطیمیں دہشت گردی سینمٹنیکیلئے ناگزیر ہے، مجوزہ قانون سازی پر اقدامات غیر معقول اور غیر نتیجہ خیز ہیں۔واضح رہے کہ ری پبلکن سینیٹر کی جانب سے ایک روز قبل سینیٹ میں بل پیش کیا گیا، جس میں طالبان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔بل میں کہا گیا ہے کہ پنج شیر میں پاکستانی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں اور افغانستان میں طالبان کا ساتھ دینے والی ریاستوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔امریکی سینیٹرزکی جانب سے پیش کردہ بل پر دفترخارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد واشنگٹن میں بحث کاجائزہ لیا گیا، جس میں پیش کیا جانے والا مسودہ ری پبلکن گروپ کی جانب سے بحث کا ردعمل لگتا ہے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…