پاکستان (نیوز اویل)، جہنم کے سوراخ کو بند کر دیا گیا ۔۔ دنیا کا وہ پراسرار علاقہ، جہاں سے روحوں کے چیخنے کی آوازیں آتی ہیں
۔
روس دنیا بھر میں اپنے خوبصورت اور دلچسپ مقامات کی وجہ سے کافی مقبولیت کا حامل ہے۔ روس میں جہاں خوبصورت مقامات پائے جاتے ہیں وہیں کچھ بہت حیران کر دینے والے اور دل دہلا دینے والے خوفناک
مقامات بھی موجود ہیں۔ یہاں ایک جگہ موجود ہے جو ویرانے میں ہے۔ وہاں کوئی انسان یا جانور کا گزر نہیں ہوتا۔ اس کو جہنم کا دروازہ کہا جاتا ہے۔
قدیم زمانے میں اکثر لڑائیاں اس نوعیت کی بھی ہوا
کرتی تھیں کہ دونوں فریقین کو گڑھا کھودنا ہوتا تھا اور دیکھا جاتا تھا کہ کون سب سے زیادہ گہرا گڑھا کھود سکتا ہے۔ جو زیادہ گہرا گڑھا کھودنے میں کامیاب ہوجاتا وہ انعام کا حقدار قرار پاتا۔
روس میں بھی ایک انتہائی گہرا گڑھا موجود ہے جو قدیم زمانے میں کھودا گیا۔ یہ 40 ہزار 230 فٹ گہرائی پر مشتمل ہے۔ یہ انتہائی گہرا ہے۔ مقامی لوگوں میں اس کی وجہ سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ وہ اس کی
گہرائی اور ہیبت کو دیکھتے ہوئے اس کو جہنم کا گڑھا کہنے لگے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ یہاں سے جہنم سے روحوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
اس گڑھے کی وجہ سے چونکہ مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی تھی لہذا انتظامیہ نے لوگوں کے خوف کو مدنظر رکھتے ہوئے اس گڑھے پر ایک دروازہ لگا دیا ہے اور اس کو لوہے کے نٹ لگا کر اس
طرح بند کر دیا کہ کوئی بھی اس کو کھول نہ سکے۔ اس دروازے کو لوگ جہنم کا دروازہ کہتے ہیں اور اسے اس قدر خوف زدہ ہیں کہ کوئی بھی جنگل میں موجود اس علاقے میں جانے کی ہمت نہیں کرتا۔ کہا جاتا ہے کہ
سوویت نے 20 سال میں یہ گڑھا کھودا تھا۔ ابھی اس کو مزید گہرا کرنا تھا مگر سوویت کے ٹوٹ جانے کے بعد یہ ممکن نہ ہو سکا اور آج تک یہ اسی طرح موجود ہے۔
اس گڑھے کھودنے کی جو وجہ سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ زمین کی گہرائی میں موجود سخت تہہ تک پہنچنا مقصود تھا لیکن چونکہ گڑھا مکمل نہ کھودا جا سکا اس لئے لیے ایسا نہ ہو سکا۔