اہم خبریں

دنیا کا سب سے بڑا گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کا 500 صفحات پر مشتمل خوبصورت نسخہ تیار!

پاکستان (نیوز اویل)، دنیا کا سب سے بڑا گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ کی تیاری
دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخے کو مکمل کرنے کے لئے معروف مجسمہ سازشاہد رسام نے نسخہ کی تیاری جاری کر دی ہے،یہ پراجیکٹ لگ بھگ 35 ملین ڈالر کا ہے، اس پراجیکٹ کوساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل نسخہ مکمل کرنے میں ڈھائی سال مزید لگیں گے،

شاہد رسام نے بدھ کو نامور ڈرامہ نگار انور مقصود کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں دنیا کے سب سے بڑے گولڈ پلیٹڈ قرآن پاک کے نسخہ سے متعلق پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانچ سال پہلے جب اسماالحسنی لکھے توخیال آیا پورا قرآن پاک لکھوں اس نسخے کے صفحات کی دو میٹر لمبائی اور دو اعشاریہ چھے میٹر چوڑائی ہی, ایلومینیم پر الفاظ تراش کر گولڈ پلیٹ کیے گئے ہیں
انھوں نے بتایا کہ دو صفحات مکمل ہونے میں دو سال لگے لیکن اب میں نے آرٹسٹس کی ایک پوری ٹیم کی خدمات حاصل کر لی ہیں،قرآن پاک کی تیاری میں کاغذ کی جگہ کینوس استعمال کیا گیا ہے ،قرآن پاک کے نسخہ کو مکمل کرنے میں 220 کلو سونا استعمال ہو گا ، پہلا حصہ تیار ہے اور دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین میں زیر نمائش ہے-

انھوں نے 2016 میں یہ کام شروع کیاتھا, دو سے ڈھائی سال مزید لگیں گے , سورہ رحمان مکمل ہے سورہ بقرہ پر کام جاری ہے،ساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل ہو گا، حکومت پاکستان , سندھ حکومت اور فانڈیشنز سے مدد کی اپیل کرتا ہوں جن کے سپورٹ سے یہ کام آسان ہو جائے گا،حکومت کو اس کام کی تکمیل میں مدد کرنی چاہیے ، ڈسپلے کے لیے میوزیم قائم کرنے کے لیے جگہ چاہیےشاہد رسام نے حکومت سے مدد کی اپیل کی درخواست کی ہے-

newsavail

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago