کپتان ہو یا کھلاڑی، کھیل کا میدان ہ یا سیاسی میدان، بس اُس کا کام ہی وکٹیں گرانا ہوتا ہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے آگے آج کلمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بالکل بے بس دکھائی دے رہی ہیں ۔
اب رات گئے تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اہم اور بڑی کٹ گرا دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنما نے پیپلز پارٹی سے 55 سالہ رفاقت کاخاتمہ کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بانی رہنما خواجہ عبدالغنی نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی 55 سالہ رفاقت کا اختتام کردیا ہے اور زرداری صاحب کو خداحافظ کہتے ہوئے کپتان سے ہاتھ ملالیا ہے ۔
آزاکشمیر میں ایک انتہائی پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عبدالغنی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں نے محنت سے کام کرتے ہوئے پاکستان کو درست جانب گامزن کر دیا ہےاسی لئے میں نے عمران خاں کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوسری جانب چند یوم قبل چارسدہ سے قومی وطن پارٹی کے سابق ایم پی اے ارشد عمر زئی نے آفتاب شیر پاؤ سے تعلق توڑتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اس شمولیت سے قومی وطن پارٹی کو شدید دھچکا لگا تھا کیونکہ ارشد عمر زئی قومی وطن پارٹی کے ایک بڑے رہنما تھے اور اُن کا شمار آفتاب احمد شیر پاؤ کے قریبی رفقا میں ہوتا تھا ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے تحریک انصاف کے پی کے میں اور زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔