اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )انگلینڈ کے سابق کرکٹ کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح منسوخ ہوتی ہے یا نہیں۔ آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل وان کا کہنا تھا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ مانچسٹر ٹیسٹ جس طرح منسوخ ہوا اس طرح آئی پی ایل منسوخ نہیں ہوگی۔انکا مزید کہنا تھا کہ
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل واں نے کہا کہ یہ بات میرے لیے حیران کن ہے انہوں نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کی فلاح کا حوالہ دیتے ہوئے دورہ پاکستان منسوخ کردیا لیکن کھلاڑیوں کو 3 ماہ تک جاری رہنے والے آئی پی ایل میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ پاکستان ملتوی کیے جانے سے متعلق ایک اور اہم انکشاف ہوا ہے کہ کسی نے تحفظات ظاہر نہیں کییبرطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں کرکٹرز کی یونین ٹیم انگلینڈ پلیئر پارٹنر شپ کے ایک عہدے دار نے انکشاف کیا کہ انگلینڈ کے کسی کرکٹر (مرد یا عورت) نے دورے کے حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کیے اور نہ ہی ای سی بی کی جانب سے ان میں سے کسی سے پہلے کوئی مشورہ کیا گیا۔عہدے دار نے بتایا کہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کا دورہ ختم ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو اندھیرے میں رکھا، دورہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کھلاڑیوں سے پوچھا تک نہیں گیا، ای سی بی نے اجلاس کے بعد کھلاڑیوں کو فیصلے کے بارے بتایا۔عہدے دار کے مطابق ای سی بی نے دورے کو ملتوی کا فیصلہ کرنے سے قبل کسی بھی مرحلے پر انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو اعتماد میں نہیں لیا اور فیصلے سے کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔یونین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ اتوار کو اس حوالے سے اجلاس میں ای سی بی نے دورہ منسوخ کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرلیا، پلیئر یونین سے رائے بھی نہیں لی گئی۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچانک میچ سے ایک گھنٹے قبل سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورہ پاکستان ختم کرکے واپس جانے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ای سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 13 اور 14 اکتوبرکو کھیلے جانے تھے لیکن اس صورتحال میں خطے کا دورہ کرنا پلیئرز کیلئے آئیڈیل نہیں۔ادھر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر سابق پاکستانی کرکٹرز نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے، عالمی سطح پر بھی مذمت کی گئی ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور سابق کھلاڑی معین خان نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے، عالمی سطح پر بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔معین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہمارے عوام نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت محنت کی۔سابق کپتان سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے جتنی مایوسی آپ کو ہے، اتنی ہی مجھے بھی ہے، اب ہم سب کو مل کر ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی حمایت کرنی ہے۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ جب ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تو سب ٹیمیں ان کے پیچھے بھاگیں گی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہیے۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…