Categories: اہم خبریں

رات کو سونے سے پہلے پانی پینا کیسا؟ کہیں آپ بھی تو یہ غلطی نہیں کر رہے! جانیے

پاکستان (نیوز اویل)، رات کو سونے سے قبل کتنا پانی پینا چاہیے؟ ماہرین صحت کے اہم مشورے
۔
پانی انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہے اور زیادہ

پانی پینے کو اکثر ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ یہ جلن

 

 

 

اور جلد کی بیماریوں کو ختم کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ رات کو سونے سے قبل 2گلاس پانی پینا جسم کے تمام نظاموں اور اعضاء کو کی کارکردگی کو معمول پر رکھنے کے لیے فائدہ مند

ثابت ہوتا ہے۔

 

 

لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر رات کو سونے سے قبل زیادہ پانی پینے سے منع بھی کیا جاتا ہے کیونکہ یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ یورولوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ جب رات کو سونے سے قبل بہت زیادہ پانی پی لیا

 

 

 

 

جائے تو نیند میں ہی انسان کو پیشاب آ جاتا ہے اور اس کو نیند سے جاگنا پڑتا ہے۔ جو کہ صحت پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرتا۔ کیونکہ جب انسان گہری نیند سے جاگے تو اس کے بعد دوبارہ نیند میں جانا مشکل ہوتا ہے۔ اس طرح رات کی نیند خراب ہو جاتی ہے اور یہ بے چینی اور نیند کی کمی کا باعث بنتی ہے۔

 

 

 

 

نیند پوری کرنا انسان کے جسم کو دن بھر کے کام کاج کے بعد بہت ضروری ہوتا ہے۔ اگر رات کی مناسبت اور گہری نیند پوری نہ کی جائے تو اگلے دن کے کاموں کے لئے انسان خود کو خوش باش محسوس نہیں کرتا اور

 

 

 

 

وہ تھکاوٹ محسوس کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے اس کی کاموں میں کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور اس کی صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی۔ اس کی قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے۔ اس کی غور و فکر کرنے کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

 

 

 

نیند میں انسان کا مدافعتی نظام بیکٹریا اور وائرس کے خلاف چوکنا رہتا ہے۔ اس لئے اگر نیند میں خلل آتا رہے تو مدافعتی نظام کی کارکردگی بہتر نہیں رہتی۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک انسان کو دن بھر کے کاموں

 

 

 

میں چاک و چوبند ہو کر حصہ لینے کے لیے رات کی آٹھ گھنٹے کی گہری نیند چاہیے ہوتی ہے۔ تا کہ وہ اپنے روزمرہ کے کام حسن اسلوبی سے سر انجام دے اور صحت مند بھی رہے۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago